ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یو تنازع میں نیا موڑ، ویڈیو میں نعرے بازی کا کیا گیا تھا اضافہ

نئی دہلی : جے این یو میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلہ میں ایک نیا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔دہلی حکومت کے حکم پر جے این یو کے متنازع پروگرام کی ویڈیو کی فارینسک جانچ میں پایا گیا ہے کہ دو ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 02, 2016 12:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو تنازع میں نیا موڑ، ویڈیو میں نعرے بازی کا کیا گیا تھا اضافہ
نئی دہلی : جے این یو میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلہ میں ایک نیا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔دہلی حکومت کے حکم پر جے این یو کے متنازع پروگرام کی ویڈیو کی فارینسک جانچ میں پایا گیا ہے کہ دو ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

نئی دہلی : جے این یو میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلہ میں ایک نیا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔دہلی حکومت کے حکم پر جے این یو کے متنازع پروگرام کی ویڈیو کی فارینسک جانچ میں پایا گیا ہے کہ دو ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو کلپ میں جو موجود نہیں تھے، ان کی آواز لگائی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی حکومت کی طرف سے حیدرآباد واقع ٹرتھ لیب کو بھیجے گئے سات ویڈیوز میں سے دو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے جبکہ دیگر ویڈیوز صحیح ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے نعرے بازی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ دہلی حکومت کو سونپ دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا جن لوگوں کی آوازکو شامل کیا گیا ہے ، وہ لوگ متعلقہ ویڈیو میں نظر نہیں آرہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ہاں ۔

خیال رہے کہ مبینہ طور پر نعرے بازی کے الزام میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار ، عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ طلبہ مسلسل اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایسا کوئی بھی کام کیا ہے ، جو ملک کی مخالفت کے دائرے میں آتا ہو۔

قابل ذکر ہے کہ جے این یو میں 9 فروری کو پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کی برسی کے موقع پر ایک پروگرام کیا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کی گئی تھی۔ جب اس معاملہ نے طول پکڑا ، تو کیجریوال حکومت نے اس کی مجسٹريٹ جانچ کا حکم دیا ہے۔

First published: Mar 02, 2016 12:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading