உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کابینہ میں بڑا ردوبدل، پیوش گوئل کو خزانہ کی اضافی ذمہ داری، اطلاعات ونشریات سے ایرانی بے دخل

    مرکزی کابینہ میں بڑا ردوبدل کیا گیاہے۔ پیر کو وزیرا عظم نریندر مودی نے وزارت خزانہ کا اضافی چارج موجودہ وزیر ریل پیوش گوئل کو دے دیا جبکہ اسمرتی ایرانی کی وزارت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں بڑا ردوبدل کیا گیاہے۔ پیر کو وزیرا عظم نریندر مودی نے وزارت خزانہ کا اضافی چارج موجودہ وزیر ریل پیوش گوئل کو دے دیا۔

      گوئل ارون جیٹلی کے ٹھیک ہونے تک وزارت ریل کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ بھی دیکھیں گے۔ وہیں مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو وزارت واطلاعات اور نشریات کا آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔

      اسمرتی ایرانی کی وزارت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اسمرتی ایرانی سے وزارت اطلاعات ونشریات لے کر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ اسمرتی ایرانی کو ٹیکسٹائل منسٹری دی گئی ہے۔

      اس کے علاوہ اسمرتی ایرانی پھر سے کپڑا وزارت سنبھالیں گی۔ وہیں ایس ایس اہلووالیہ الیکٹرانک اور وزارت انفارمیشن اور ٹکنالوجی سنبھالیں گے۔

      پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے،۔ انہیں یہ ذمہ داری ارون جیٹلی کی طبعیت ٹھیک نہیں ہونے کے سبب دی گئی ہے۔ جیٹلی گزشتہ کچھ ماہ سے بیمار چل رہے تھے۔ پیر کو ایمس میں ان کا کڈنی ٹرانس پلانٹ ہوا ہے۔ ٹھیک ہونے کے بعد وہ دوبارہ اپنی وزارت کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

      First published: