ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوٹوں کے لئے اب قطار میں نہیں ، گھر بیٹھے آرڈر کریں ، اسنیپ ڈیل پہنچا جائے گا پیسہ

اسنیپ ڈیل اب کیش ایٹ ہوم شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت 2000 روپے کا آرڈر کر کے آپ رقم گھر منگوا سکیں گے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 22, 2016 10:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نوٹوں کے لئے اب قطار میں نہیں ، گھر بیٹھے آرڈر کریں ، اسنیپ ڈیل پہنچا جائے گا پیسہ
اسنیپ ڈیل اب کیش ایٹ ہوم شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت 2000 روپے کا آرڈر کر کے آپ رقم گھر منگوا سکیں گے

نئی دہلی : نوٹ بندی سے پریشان لوگوں کے لئے ای کامرس کمپنی اسنیپ ڈیل نے نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسنیپ ڈیل اب کیش ایٹ ہوم شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت 2000 روپے کا آرڈر کر کے آپ رقم گھر منگوا سکیں گے۔

اسنیپ ڈیل کے شریک بانی روہت بنسل نے ایک بیان میں کہا کہ نقد رقم بحران سے دو چار صارفین کی مدد کے لئے کمپنی نے یہ پہل کی ہے۔ کمپنی 'کیش آن ڈلیوری کے ذریعے ملنے والی نقد رقم کا استعمال کیا اس سروس کے تحت رقم فراہم کرنے میں کرے گی۔ کمپنی اس سروس کے لئے ایک روپے کا فیس لے گی، جس کی ادائیگی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکےگی ۔ اس کے لئے کسی بھی بینک کا اے ٹی ایم استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم بتایا جا رہا کہ ابھی یہ سروس کچھ شہروں میں ہی شروع کی گئی ہے۔ بعد میں یہ دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے گی ۔ کمپنی کی یہ نئی پہل ان لوگوں کے لئے باعث راحت ہوگی، جو گھنٹوں قطار میں لگ کر پیسہ نکال رہے ہیں۔

First published: Dec 22, 2016 10:44 PM IST