نئی دہلی۔ سیاچن گلیشیر میں چھ دنوں تک برف کے نیچے دبے ہونے کے بعد زندہ باہر نکالے گئے 19 مدراس ریجمنٹ کے لانس نائک ہنو منتھپا كوپپڈ کی حالت بہت نازک بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ملی معلومات کے مطابق ہنو منتھپا کی حالت زیادہ بگڑ گئی ہے اور ان کا میڈیکل بلیٹن جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا پھیل گیا ہے۔
حالانکہ 'آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال' کی جانب سے جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی حالت بہت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ ہنو منتھپا کل ہسپتال میں لائے جانے کے وقت سے ہی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
بلیٹن کے مطابق ہسپتال میں طبی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور انتہائی نگہداشت میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے ان کے لئے بہت اہم ہو سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔