ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا شوبھندو ادھیکاری سے ملے تھے تشار مہتا ؟ سالیسیٹر جنرل نے خود دی پورے معاملہ جانکاری

تشار مہتا (Tushar Mehta) نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوبھندو ادھیکاری (Suvendu Adhikari) سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے ۔ تاہم انہوں نے اقرار کیا کہ ادھیکاری ان کے گھر آئے تھے ، مگرچوں کہ وہ کسی اور میٹنگ میں مصروف تھے اس لئے ملاقات نہیں کرسکے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 02, 2021 05:24 PM IST
  • Share this:
کیا شوبھندو ادھیکاری سے ملے تھے تشار مہتا ؟ سالیسیٹر جنرل نے خود دی پورے معاملہ جانکاری
کیا شوبھیندو ادیکار سے ملے تھے تشار مہتا ؟ سالیسیٹر جنرل نے خود دی پورے معاملہ جانکاری۔ فائل فوٹو ۔

کلکتہ : ناردا اسٹنگ آپریشن معاملہ میں سی بی آئی کے وکیل تشار مہتا نے نے شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ میٹنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوبھندو ادھیکاری ان کے گھر آئے تھے ، مگر انہوں نے ان سے ملاقات نہیں کی تھی ۔ دراصل تشار مہتا اور شوبھندوادھیکاری کے درمیان ملاقات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ترنمول کانگریس نے سی بی آئی کے وکیل کی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی انہیں سالسٹرجنرل کے عہدہ سے برطرف کیا جائے ۔


اس کے بعد ہی تشار مہتا نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ادھیکاری سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے ۔ تاہم انہوں نے اقرار کیا کہ ادھیکاری ان کے گھر آئے تھے ، مگرچوں کہ وہ کسی اور میٹنگ میں مصروف تھے اس لئے ملاقات نہیں کرسکے۔ تشار مہتا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے معاون نے شوبھندو کو انتظار کرنے کو کہا۔ لیکن کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔


بتادیں کہ گزشتہ روز ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے ناردا اسٹنگ آپریشن میں سی بی آئی کے وکیل تشار مہتا اور شوبھندو ادھیکاری کی ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ادھیکاری خود ناردا اسٹنگ آپریشن میں پھنسے ہوئے ہیں ، تو ان کی تشار مہتا سے ملاقات کا مطلب کیا ہے ؟۔ کیا ادھیکاری کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے؟۔


کنال کے تبصرے کے جواب میں شوبھندونے کہا تھا کہ میں اس شخص کے سوال کا جواب نہیں دوں گا ، جس نے شاردا کیس میں ساڑھے تین سال جیل میں گزارے ہیں ۔  لیکن انہوں نے کل ایک مرتبہ بھی یہ نہیں کہا کہ یہ ملاقات نہیں ہوئی ۔

ترنمول نے تشار مہتا کو سالیسیٹر جنرل کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا تھا کہ سالیسیٹر جنرل کی ایک ملزم سے ملاقات کا مطلب کیا ہے ۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ اگر سی ڈی آئی کی جانب سے ناردا کیس میں توشر مہتا سے پوچھ گچھ کی گئی تو لوگوں کا قانون پر اعتماد کم ہوگا ۔

ترنمول کانگریس کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کی سہ پہر اکبر روڈ دہلی میں واقع تشار مہتا کے گھر شوبھندو ادھیکاری گئے اور ان سے 20 منٹ ملاقات کی اس کے بعد وہ باہر نکل آئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 02, 2021 05:21 PM IST