ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گھریلو تشدد معاملے میں سومناتھ بھارتی کو پیشگی ضمانت

نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد معاملے میں قومی راجدھانی دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو فوری راحت دیتے ہوئے انکی گرفتاری پر دو دن کے لئے روک لگا دی۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو اس معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2015 08:03 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گھریلو تشدد معاملے میں سومناتھ بھارتی کو پیشگی ضمانت
نئی دہلی۔ دہلی ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد معاملے میں قومی راجدھانی دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو فوری راحت دیتے ہوئے انکی گرفتاری پر دو دن کے لئے روک لگا دی۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو اس معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی۔  دہلی ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد معاملے میں قومی راجدھانی دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو فوری راحت دیتے ہوئے انکی گرفتاری پر دو دن کے لئے  روک لگا دی۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو اس معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔



جسٹس بی ڈی آنند اور جسٹس سنجیو سچدیو پر مشتمل ڈویزن بنچ سومناتھ کی درخواست پر سماعت کرنے کے لئے بھی تیار ہوگئی تھی۔ اس سے قبل ان کے وکیل دیان کرشنن نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ نہایت ضروری ہے اور ان کے موکل کو گرفتار کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

مسٹر کرشنن نے یہ بھی دلیل دی کہ پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کئے جانے کے فوراَ بعد دہلی کے سابق وزیر قانون کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ دلی پولیس کمشنر نے بھی کہا ہے کہ انہیں (بھارتی کو) گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ تب جج نے اس معاملے کو آج ہی مکمل بنچ کے سامنے درج فہرست کردیا تھا۔



سومناتھ کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ کل ذیلی عدالت نے سابق وزیر قانون کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کردی تھی اور دیگر عدالت نے ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ بھی جاری کردیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج (اے ایس جے) سنجے گرگ نے کل بھارتی کی پیشگی ضمانت کی درخواست ان کی اہلیہ لپیکا مترا کے ذریعہ ان کے خلاف دوسری شکایت درج کرانے کے پیش نظر خارج کردی تھی۔



لپیکا نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ پولیس کی خواتین کے خلاف جرم روکنے والی برانچ کے سامنے یقین دہانی کے باوجود (بھارتی ) اپنے رویہ میں بہتری نہیں لائے ہیں۔اس درمیان عام آدمی پارٹی نے سومناتھ کو خودسپردگی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انکی پارٹی کے لیڈرآشوتوش نے کہاکہ ہم ان سے رابطہ کرنے کی کوسش کررہے ہیں لیکن ہمیں کامیابی نہیں مل رہی۔ ہم انہیں خودسپردگی کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔

First published: Sep 16, 2015 08:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading