ہوم » نیوز » No Category

عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم

محترمہ سوني نے جنسی تشدد کے معاملے میں کارروائی نہیں کئے جانے پر کل خود کشی کر لی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 20, 2016 01:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم
محترمہ سوني نے جنسی تشدد کے معاملے میں کارروائی نہیں کئے جانے پر کل خود کشی کر لی تھی۔

نئی دہلی ۔ دہلی حکومت نے نریلا سے عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ محترمہ سوني نے جنسی تشدد کے معاملے میں کارروائی نہیں کئے جانے پر کل خود کشی کر لی تھی۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج بتایا کہ سوني خودکشی کیس کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔ یہ ذمہ داری ڈی ایم (شمال) کو سونپی گئی ہے اور ان سے معاملے کی تحقیقات کی رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔


محترمہ سونی نے عام آدمی پارٹی کے ہی كارکن پر الزام لگایا تھا اور پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ اس معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے گزشتہ ماہ چھ جون کو نریلا میں دھرنا و مظاہرہ بھی کیا تھا۔

First published: Jul 20, 2016 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading