اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سونیا گاندھی گنگا رام اسپتال میں داخل،ایک دو دن میں ہوگی چھٹی

    نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بخار ہونے کی وجہ سے یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بخار ہونے کی وجہ سے یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بخار ہونے کی وجہ سے یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بخار ہونے کی وجہ سے یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گنگا رام اسپتال کے منیجنگ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ٹی ایس راجا نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ’’محترمہ گاندھی کو بخار کی وجہ سے کل شام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے علاج کے لئے ڈاکٹر ارون کمار کی سربراہی میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے، جو ان کی باقاعدہ جانچ کررہی ہے۔ محترمہ گاندھی روبصحت ہیں اور اور ایک، دو دن میں انہیں اسپتال سے چھٹی دی جائے گی۔


      محترمہ گاندھی کو تین ماہ کے اندر دوسری بار اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اس سے قبل اترپردیش کے وارانسی میں روڈ شو کے دوران ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے تین اگست کو انہیں اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 14 اگست کو انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔ اس وقت ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی محترمہ گاندھی کو ایوان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شامل نہیں تھیں۔


      ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنے ذاتی دورے پر قیام کے لئے ہماچل پردیش بھی گئی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے الہ آباد کے آنند بھون میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے جنم دن پر منعقدہ فوٹو نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ اس دوران کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا بھی موجود تھیں۔


      First published: