உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونیا گاندھی کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکبادیوں کا تانتا ، وزیر اعظم مودی نے بھی نیک خواہشات کا کیا اظہار

    کانگریس صدر سونیا گاندھی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر کانگریس سمیت تمام جماعتوں کے لیڈروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    کانگریس صدر سونیا گاندھی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر کانگریس سمیت تمام جماعتوں کے لیڈروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر کانگریس سمیت تمام جماعتوں کے لیڈروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، موتی لال ووہرا، احمد پٹیل، جناردن دویدی، کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، غلام نبی آزاد، ملک ارجن کھڑگے، آنند شرما، پی چدمبرم سمیت تمام بڑے لیڈر گلدستے لے کر سونیا کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں مبارکباد دی۔ سونیا کی پیدائش 9 دسمبر 1946 کو ہوئی تھی۔
      ادھر وزیر اعظم مودی نے بھی کانگریس صدر سونیا گاندھی کومبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور انہیں اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے۔
      کانگریس لیڈر جیوترا دتیہ سندھیا نے بھی اس موقع پر محترمہ سونیا گاندھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کو 70 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات۔ ایشور انہيں اچھی صحت سے نوازے۔
      First published: