نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اب صحت مند ہو گئی ہیں اور ان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے اسپتال سے آج انہیں چھٹی دے دی۔ محترمہ گاندھی کو بخار کی وجہ سے یہاں گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرارون کمار کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کانگریس صدر کا علاج کر رہی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کے صدر ڈاکٹر ڈی ایس رانا کے مطابق محترمہ گاندھی کو بخار کی وجہ سے پیر کی شام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کانگریس صدر کو تین مہینہ کے اندر 28 نومبر کو دوسری بار اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے پہلے وارانسی میں روڈ شو کے دوران بیمار ہونے کی وجہ سے تین اگست کو انہیں اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 14 اگست کو چھٹی دی گئی تھی۔ اس وقت ان کے کندھے میں چوٹ آئی تھی اور انہیں آپریشن کرانا پڑا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔