رائے بریلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کو فصل کے نقصان کا معاوضہ اور مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگارگارنٹی ایکٹ منریگا میں کوئی کام نہیں ملنے پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمانی حلقہ کے دو روزہ دورہ پر رائے بریلیپہنچیں سونیا گاندھی نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں۔ امراواں ڈیولپمنٹ بلاک کے دیدھیا گاوں میں کانگریس صدر سے بات چیت کے بعد ایک کسان رام پرساد نے کہاکہ ہماری پریشانیوں کا پتہ چلنے پر ندھی بہت دکھی نظر آئیں ۔ منریگا میں کام اور بے موسم بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ نہیں ملنے سے وہ خوش نہیں تھیں۔
سونیا گاندھی نے اماواں بلاک کے دشیا اور ستن پور گاوؤں میں کئی گاوں والوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔ ان مقامات پر تقریباََ ایک گھنٹہ رکنے کے بعد کانگریس صدر رائے بریلی شہر پہنچیں۔ شہر پہنچ کروہ تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے پانچ گھروں میں گئیں۔
سونیا گاندھی سب سے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوریہ پال گوتم کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ اور پھر مشہور شاعر منور رانا کے گھر جاکر ان کی والدہ سے ان کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا۔ بعد میں انہوں نے حال میں انتقال کر گئے مجاہد آزادی کے گھر جاکر ان کے بیٹے گردوارہ گرو سنگھ صاحب کے صدر لابھ سنگھ موگا سے اظہار تعزیت کیا۔
بعد میں وہ ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری نرمل شکلا کی ماں کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرنے کیلئے ان کے گھر گئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔