ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پڑھئے : اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کے انتقال پر سونیا اور راہل سمیت سرکردہ شخصیات نے کیا

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کے انتقال پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2016 09:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پڑھئے : اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کے انتقال پر سونیا اور راہل سمیت سرکردہ شخصیات نے کیا
نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کے انتقال پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی اہلیہ کملا اڈوانی کے انتقال پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مسز گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میں اڈوانی جی کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں اور دکھ کے اس لمحہ میں میں ان کے ساتھ ہوں۔ میں محترمہ اڈوانی کی روح کو سکون ملنے کی دعا کرتی ہوں۔

کانگریس نائب صدر نے کہا کہ میں مسٹر اڈوانی کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں. میں انہیں اور ان کے کنبہ کے دیگر اراکین کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی بھگوان سے دعا کرتا ہوں۔

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اڈوانی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایل کے اڈوانی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا اُن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔

First published: Apr 06, 2016 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading