உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی ڈی سی اے معاملہ میں سونیا نے کہا کیا ہر چیز کے لئے میں ہی قصوروار ہوں

    نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے)میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق تنازعہ میں وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے الزام کا جواب دیتے ہوے آج سوال کیا کہ کیاہربات کے لئے کانگریس صدر ہی قصوروار ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے)میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق تنازعہ میں وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے الزام کا جواب دیتے ہوے آج سوال کیا کہ کیاہربات کے لئے کانگریس صدر ہی قصوروار ہے۔ محترمہ گاندھی نےمسٹر جیٹلی کے الزام کے سلسلے میں نامہ نگا روں کے سوال کے جواب میں کہاکہ ’’کیا ہر چیزکے لئے سونیا گاندھی قصوروار ہیں‘‘۔

      مسٹر جیٹلی نے ایک انگریزی روزنامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس معاملے میں کچھ بھی نہیں ہے اور یہ ختم ہوچکاہے لیکن اب اسے سیاسی موضوع بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایک ممبر پارلیمنٹ نے کانگریس حکومت کو خط لکھا تھا اور پھر ان کی کانگریس صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ وہ ارون جیٹلی پر الزام لگاکر انہیں گھیریں گے اس کے بعد یہ معاملہ سنگین جرائم کی انکوائری کرنے والے دفتر (ایس ایف آئی او) کو سونپا گیا۔ سال 2013 میں ایس ایف آئی او نے ایک رپورٹ دی جس میں کہا گیا کہ کمپنی میں کچھ بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کاکوئی معاملہ نہیں ہے۔

      خیال رہے کہ بی جے پی کے لوک سبھا کے ممبرکیرتی آزاد اور دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) نے الزام لگایا کہ جب مسٹرجیٹلی ڈی ڈی سی اے کے صدر تھے تو اس وقت ڈی ڈی سی اے میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں۔

      First published: