ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سرمایہ کاروں کے مفاد میں پبلک کمپنیوں کو بحران میں ڈال رہی حکومت: سونیا گاندھی

ترقی پسند اتحاد ( یوپی اے ) کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری کی کمپنی کاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 02, 2019 03:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرمایہ کاروں کے مفاد میں پبلک کمپنیوں کو بحران میں ڈال رہی حکومت: سونیا گاندھی
سونیا گاندھی

ترقی پسند اتحاد ( یوپی اے ) کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری کی کمپنی کاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ۔ وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کی چھ پیداواری یونٹس کی کمپنی کاری کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس میں رائے بریلی کی ماڈرن ریل کوچ فیکٹری بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا’’ کمپنی کاری نجکاری کا آغاز ہوتا ہے ۔ یہ ملک کی اہم املاک کوڑیوں کے بھاو پرائیوٹ کمپنیوں کو فروخت کرنے کا آغاز ہے ۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جاتے ہیں‘‘ ْ ۔

یو پی اے سربراہ نے کہا کہ رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری ہندوستانی ریل کا سب سے زیادہ ماڈرن کارخا نہ ہے جہاں سب سے سستے اور اچھے کوچ بنتے ہیں ۔ وہاں گنجائش سے زیادہ پیداوار ہو رہی ہے ۔ كمپنی کاری سے دو ہزار سے زیادہ مزدوروں، ملازمین اور ان کے کنبوں کا مستقبل بحران میں ہے۔ گاندھی نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ حکومت کیوں نجکاری کرنا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا’’کچھ خاص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پبلک کمپنیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ۔ ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ اور بی ایس این ایل کے ساتھ کیا ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریل کمپنیوں کی نجکاری کو حکومت نے گہرا راز بنا کر رکھا ۔ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے مزدور یونین اور مزدوروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کر نے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ ان تمام معاملات کی پارلیمانی جانچ کی جانی چاہیے۔

First published: Jul 02, 2019 03:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading