ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شملہ میں سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑی، دہلی لائی گئیں

دو دن کے لئے ہماچل پردیش کے شملہ دورہ پر گئیں کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کی جمعرات کی نصف شب میں طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دلی لے آیا گیا۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شملہ میں سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑی، دہلی لائی گئیں
کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ دو دن کے لئے ہماچل پردیش کے شملہ دورہ پر گئیں کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کی جمعرات کی نصف شب میں طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دلی لے آیا گیا۔


بیٹی پرینکا واڈرا کے شملہ میں چھرابڑا واقع گھر کا جائزہ لینے پہنچیں سونیا گاندھی کی طبیعت جمعرات کی دیر رات بگڑ گئی۔ اس دوران ان کی طرف سے شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج سے ایک ڈاکٹر اور ایمبولینس طلب کی گئی تھی۔ ابتدائی جانکاری میں پتہ چلا ہے کہ سونیا گاندھی کو سانس لینے میں دقت آ رہی تھی۔


میڈیکل کالج کے پختہ ذرائع کے مطابق، دیر رات تقریبا بارہ بجے اسپتال انتظامیہ کو ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک ڈاکٹر اور ایک ایمبولینس کے ذریعہ انہیں چندی گڑھ تک چھوڑا گیا، جہاں سے پھر انہیں دلی لایا گیا۔

First published: Mar 23, 2018 12:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading