ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سونیا گاندھی کا بڑا اعلان۔ گھر لوٹ رہے ہر مزدور کے ریل ٹکٹ کا خرچ اٹھائے گی کانگریس

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) نے اعلان کیا ہے کہ مزدوروں کے گھر لوٹنے کے ریل سفر کا خرچ کانگریس پردیش کمیٹی اٹھائے گی۔

  • Share this:
سونیا گاندھی کا بڑا اعلان۔ گھر لوٹ رہے ہر مزدور کے ریل ٹکٹ کا خرچ اٹھائے گی کانگریس
سونیا گاندھی کی فائل فوٹو

 نئی دہلی۔ کورونا وبا (COVID-19) کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے آج سے ملک بھر میں لاک ڈاون کے تیسرے مرحلے (Lockdown 3.0) کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاک ڈاون میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو ان کی ریاستوں تک پہنچانے کے لئے ریلوے کا کرایہ لینے کا فیصلہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹکراو کا نیا سبب بن گیا ہے۔ ایسے میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی  (Sonia Gandhi) نے اعلان کیا ہے کہ مزدوروں کے گھر لوٹنے کے ریل سفر کا خرچ کانگریس پردیش کمیٹی اٹھائے گی۔

حکومت نے جمعہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کو ان کی ریاست تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانی شروع کی ہیں۔ ریلوے کے سرکلر کے مطابق، مقامی سرکاری افسر اپنے ذریعہ کلئیر کئے گئے مزدوروں کو ٹکٹ سونپیں گے۔ ان سے ٹکٹ کا کرایہ وصول کریں گے اور کل رقم ریلوے کو سونپ دیں گے۔ اس کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے مزدوروں کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔



کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کا بیان ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ انڈین نیشنل کانگریس نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ہر اکائی ہر ضرورت مند مزدور کے گھر لوٹنے کے ریل سفر کا ٹکٹ خرچ برداشت کرے گی اور اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے گی‘‘۔

سونیا گاندھی نے یہ سوال بھی کیا کہ جب ریل وازرت پی ایم کئیرس فنڈ میں  151 کروڑ روپئے کا تعاون دے سکتی ہے تو مزدوروں کو بغیر کرائے کے سفر کی سہولت کیوں نہیں دے سکتی؟ انہوں نے ایک بیان میں کہا ’ مزدور ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی محنت اور قربانی قومی تعمیر کی بنیاد ہے۔ صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاون کرنے کے سبب لاکھوں مزدور اپنے گھر واپس لوٹنے سے محروم ہو گئے‘۔
First published: May 04, 2020 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading