ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھارت بچاؤ ریلی میں سونیا گاندھی نے کہا- بھارت کی روح کو تار تار کردے گا شہریت ترمیمی قانون

سونیا گاندھی نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ’بھارت بچاو ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہوگیا ہے، نوجوانوں اور کاروباریوں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور کسان نہایت پریشان ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 14, 2019 08:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھارت بچاؤ ریلی میں سونیا گاندھی نے کہا- بھارت کی روح کو تار تار کردے گا شہریت ترمیمی قانون
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ تصویر پی ٹی آئی

نئی دہلی: کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کرتے ہوئےہفتہ کو کہا کہ انہیں آئین اور ملک کی فکر نہیں ہے، وہ صرف لوگوں کو آپس میں لڑاکرموجودہ چیلنجوں کوچھپانے کے لئے اصل امور پر پردہ ڈاالنا چاہتے ہیں۔ سونیا  گاندھی نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ’بھارت بچاو ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہوگیا ہے، نوجوانوں اور کاروباریوں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور کسان نہایت پریشان ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

مودی حکومت پر من مرضی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت اصل امور کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ وہ جب چاہتے ہیں صدر راج لگاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب ان میں شہریت کا نیا شوق چڑھ گیا ہے۔ شہریت ترمیی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا جارہا ہے۔ یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا۔ اس کی وجہ سے شمال مشرق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ ہمار ا ملک ایسے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے۔


کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے اپنے اناج پیدا کرنے والوں کی فکر چھوڑ دی ہے۔ ملک کا کسان سرکاری پالیسیوں سے بہت پریشان ہے۔ ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہیں کھاد اور بیج نہیں مل رہے ہیں۔ پانی بجلی کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں فصل کی قیمت مل رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

First published: Dec 14, 2019 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading