உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سونیا اور راہل غیر ملکی دورہ پر، کرناٹک میں ہورہی ہے وزرا کے قلمدانوں میں تاخیر

     یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اپنے بیٹے اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ غیر ملکی دورہ پر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں قلمدان کی تقسیم کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں لیاجائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس کی حکومت تو بن گئی، لیکن وزرا کے درمیان محکموں کی تقسیم ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اپنے بیٹے اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ غیر ملکی دورہ پر ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں قلمدان کی تقسیم کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں لیاجائے گا۔ اس لئے وزرا کو قلمدان کے لئے ابھی اور انتظار کرنا پڑ سکتاہے۔

      ذرائع کے مطابق قلمدان تقسیم پر فیصلہ کرنے کی میٹنگ کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے، کیونکہ سونیا گاندھی صحت سے متعلق جانچ کے لئے اتوار کی شب اپنے بیٹے کے ساتھ غیر ملکی دورہ پر جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ  چار یا پانچ جونے کو ہونے کا امکان ہے۔

      کانگریس جے ڈی ایس کے درمیان وزارت مالیات، داخلہ، پی ڈبلیو ڈی، بجلی، سنچائی ار شہری ترقیات جیسے اہم قلمدانوں کی تقسیم پر ابھی اتفاق نہیں بن سکی ہے۔ کانگریس جے ڈی ایس کے قلمدانوں کی فہرست کا انتظار کررہی ہے۔

      ہفتہ کو جے ڈی ایس لیڈر اور کمار سوامی نے اعتراف کیا کہ اتحادی جماعت کے ساتھ قلمدانوں کی تقسیم پر کچھ معاملے تھے۔ واضح رہے کہ 23 مئی کو جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی نے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا جبکہ کانگریس لیڈر جی پرمیشور نے نائب وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔

      ذرائع نے کہا کہ کانگریس نے 06-2004 میں جے ڈی ایس اور کانگریس کے ساتھ ساتھ  08-2006 جے ڈی ایس اور بی جے پی میں گزشتہ اتحادی حکومت کی طرح وزارت مالیات کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے پر بھی غور کیاجارہا ہے۔

      First published: