ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیو گاندھی کی برسی پر پہلی بار سونیا نے کی تقریر، انتخابی شکست پر توڑی خاموشی

نئی دہلی۔ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کارکنوں سے خطاب کیا۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 21, 2016 04:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجیو گاندھی کی برسی پر پہلی بار سونیا نے کی تقریر، انتخابی شکست پر توڑی خاموشی
نئی دہلی۔ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کارکنوں سے خطاب کیا۔

نئی دہلی۔ راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد سونیا گاندھی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے بنیادی اصولوں کو نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ ان اصولوں کو چھوڑ کر زیادہ دیر تک آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔


اس دوران سونیا نے راجیو کے خوابوں کے ہندوستان کو یاد کیا اور ان کے اقدار پر چلنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم کا خواب ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان تھا، جس کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا۔ اس دوران وہ تھوڑی جذباتی بھی ہو گئیں۔ سونیا نے کہا کہ سماج، سیاست اور معیشت میں جن فوائد کا ہم ذکر کرتے ہیں، ان کی شروعات راجیو جی نے کی تھی۔ غریبوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کا قدم ان کی زندگی میں اٹھایا گیا۔


سونیا نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں امن کے قیام کے لئے راجیو گاندھی کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ راجیو جی کے دور اقتدار میں ہی میگھالیہ، آسام اور پنجاب میں امن بحال ہو سکی۔ کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ راجیو گاندھی کا خواب ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان تھا۔ سونیا نے تقریر کے اختتام سے پہلے سب کو راجیو گاندھی کی قربانی کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔

First published: May 21, 2016 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading