میڈین فارما نے کی قوانین خلاف کی ورزی! کیوں رد نہ ہو کمپنی کا لائسنس؟ وجہ بتاؤ نوٹس جاری
اتھارٹی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کمپنی کا لائسنس کیوں نہ منسوخ کیا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی کوالٹی ٹیسٹنگ نہیں کی گئی۔
اتھارٹی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کمپنی کا لائسنس کیوں نہ منسوخ کیا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی کوالٹی ٹیسٹنگ نہیں کی گئی۔
ڈبلیو ایچ او یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری وارننگ کے بعد دوا ساز کمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے جو کہ زیربحث آ گئی ہے۔ ہریانہ اسٹیٹ ڈرگس کنٹرولر نے میڈن فارماسیوٹیکلز کے ذریعہ اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کا پتہ چلا ہے اور سونی پت میں واقع اس کی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں کئی تضادات پر سوال اٹھایا ہے۔ اتھارٹی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کمپنی کا لائسنس کیوں نہ رد کیا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی کوالٹی ٹیسٹنگ نہیں کی گئی تھی۔
انگریزی ویب سائٹ منی کنٹرول کے مطابق، پانچ صفحات کے نوٹ میں، ہریانہ اسٹیٹ ڈرگ کنٹرولنگ افسران نے کمپنی میں 12 خلاف ورزیوں کو درج کیا ہے۔ ریاستی ڈرگ کنٹرولر نے 7 اکتوبر کو میڈن فارما کو جاری کردہ شوکاز نوٹس میں الزام لگایا کہ کمپنی نے متنازعہ کھانسی کے شربت کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی کوالٹی ٹیسٹنگ نہیں کی۔ یعنی اب 14 اکتوبر تک میڈن فارما کمپنی کو جواب دینا ہوگا۔ حجاب کی مخالفت میں اداکارہ ایلناز نوروزی نے کیمرے کے سامنے اتارے سبھی کپڑے
ریاستی ایف ڈی اے نے ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے جس میں میڈن فارما سے پوچھا گیا ہے کہ اس کا مینوفیکچرنگ لائسنس رد کیوں نہ کیا جائے، جواب داخل کرنے کے لیے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔ ہریانہ ایف ڈی اے میں اسٹیٹ ڈرگس کنٹرول کم لائسنسنگ اتھارٹی منموہن تنیجا کے جاری کردہ وجہ بتاؤ نوٹس کے مطابق، نوٹس جاری ہونے کے سات دنوں کے اندر آپ کا جواب موصول ہونا چاہیے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں آپ کے خلاف ڈرگس اور کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور رولز 1945 کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔