ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کوچ انتخاب کے انٹرویو میں گنگولی نے امیدواروں کی توہین کی ، روی شاستری کا الزام

روی شاستری نے سوربھ گنگولی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوچ منتخب کرنے کے دوران امیدواروں کی توہین کی ، جن کا وہ انٹرویو کر رہے تھے

  • Agencies
  • Last Updated: Jun 28, 2016 10:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کوچ انتخاب کے انٹرویو میں گنگولی نے امیدواروں کی توہین کی ، روی شاستری کا الزام
روی شاستری نے سوربھ گنگولی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوچ منتخب کرنے کے دوران امیدواروں کی توہین کی ، جن کا وہ انٹرویو کر رہے تھے

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کا کوچ نہیں منتخب کئے جانے سے مایوس ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری نے سوربھ  گنگولی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوچ منتخب کرنے کے دوران امیدواروں کی توہین کی ، جن کا وہ انٹرویو کر رہے تھے ۔ شاستری نے گنگولی کے آخری ہفتے ان کے انٹرویو کے دوران غیر حاضر رہنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشورہ دیا جائے کہ جب اگلی مرتبہ اس طرح کے عہدے کے لئے کسی کا انٹرویو کریں ، تو انہیں میٹنگ میں موجود رہنا چاہئے ۔


روی شاستری نے ایک چینل کو کہا کہ میں بالکل بھی خفا نہیں ہوں  ، میں صرف مایوس ہوں ۔ اس کا سوربھ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، لیکن میں مایوس اس لیے ہوں کہ کیونکہ اس شخص نے ان اميدواروں کو رسوا کیا ، جن کا انٹرویو لیا جانا تھا ۔


انل کمبلے کو کوچ مقرر کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس لیے مایوس ہیں کیونکہ انہوں نے 18 مہینوں میں جو اچھے کام کئے تھے ، انہیں وہ آگے بڑھانا چاہتے تھے ۔ شاستری سے پوچھا گیا کہ ان کا گنگولی کیلئے کیا مشورہ ہے ، تو انہوں نے کہا کہ اگلی مرتبہ جب اس طرح کے سینئرعہدے کے لئے کسی کا انٹرویو لیا جا رہا ہو تو میٹنگ میں موجود رہیں ۔


ساتھ ہی ساتھ شاستری نے ان سوالات کو ٹال دیا کہ کیا گنگولی کے خلاف مفادات کے تصادم کا مسئلہ نہیں بنتا ہے، جو بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور کرکٹ مشیر کمیٹی کے رکن ہیں ۔
First published: Jun 28, 2016 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading