ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کمپنی اس مہینے ہندستان میں لانچ کرے گی یہ 4 اسمارٹ فون SAMSUNG

جنوبی کوریاکی کمپنی سیمسنگ ہندستان کے موبائل مارکیٹ میں اپنی حالت اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔سیم سنگ اس مہینے ہندستان کے مڈ سیگمینٹ اسمارٹ فون مارکیٹ میں چار نئے اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔

  • News18.com
  • Last Updated: May 12, 2018 11:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کمپنی اس مہینے ہندستان میں لانچ کرے گی یہ 4 اسمارٹ فون SAMSUNG
جنوبی کوریاکی کمپنی سیمسنگ ہندستان کے موبائل مارکیٹ میں اپنی حالت اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔سیم سنگ اس مہینے ہندستان کے مڈ سیگمینٹ اسمارٹ فون مارکیٹ میں چار نئے اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔

جنوبی کوریاکی کمپنی سیمسنگ ہندستان کے موبائل مارکیٹ میں اپنی حالت اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔سیم سنگ اس مہینے ہندستان کے مڈ سیگمینٹ اسمارٹ فون مارکیٹ میں چار نئے اسمارٹ فون لانچ کرے گی۔کمپنی (گیلیکسی ۔اے) اور (گیلیکسی ۔جے)سیریز دونوں میں دو دو موبائل لانچ کرے گی۔اندسٹریز سے جڑے ذرائع کا کہنا کہ لانچ ہونے والے (گیلیکسی۔اے6)اور (گیلیکسی اے6+۔)اسمارٹ فون کی قیمت 20،000۔25،000روپئے کے درمیان ہو سکتی ہے۔وہیں (گیلیکسی جے) سیریز والے موبائل فون کی قیمت 15،000۔20،000کے درمیان کی ہو سکتی ہے۔


بتادیں کہ 4 اسمارٹ فون میں سے 2 ڈبل کیمرا سیٹ کے ساتھ آئیں گے۔


 


ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا ہے کہ لانچ ہونے والے 4اسمارٹ فون میں 2ڈبل کیمرا سیٹ کے ساتھ آئیں گے۔سیمسنگ کے یہ سارے فون کمپنی کے نوئیڈا پلانٹ میں بنائے جائیں گے۔اسمارٹ فون میں سیمسنگ کا سپر اے ایم او ایل ای ڈی انفنٹی ڈسپلے ہوگا۔خاص بات یہ ہے کہ سیمسنگ کے گیلیکسی نوٹ 8 اور گیلیکسی ایس 9 جیسے فلیگ شپ اسمارٹ فون میں انفنٹی ڈسپلے ہے۔لانچ ہونے والے ڈیواسز میں ڈسپلے فیچر کو کم قیمت والے فون میں بھی لایا جائے گا۔جنوبی کوریا کمپنی سیمسنگ سب سے پہلے 2017 میں گیلیکسی ایس 8 سیریز میں انفنٹی ڈسپلے لیکر آئی تھی۔

حال میں کمپنی کی آفیشیل ویب سائٹ میں دیکھے گئے تھے یہ فون

سیمسنگ کے نئے گیلیکسی اے 6 اور گیلیکسی اے 6+اسمارٹ فون حال میں کمپنی کی آفیشیل ویب سائٹ میں دیکھے گئے تھے۔

خبریں ہیں کہ ان دونوں نئے فون میں انفنٹی ڈسپلے آ سکتا ہے۔ان فون کے لانچ ہونے کے بعد ہندستان کمپنی کی گیلیکسی اے سیریز کی رینج بڑھ جائے گی۔کمپنی نے اس سال کی شروعات میں گیلیکسی اے 8+ہندستان میں لانچ کیا تھا ۔اس کی قیمت 32،990 روپئے تھی۔
First published: May 12, 2018 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading