ہوم » نیوز » No Category

گائے کا گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں سے بی جے پی نے 250 کروڑ روپئے کا چندہ لیا

لکھنؤـ: اتر پردیش میں بر سر اقتدارسماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج دعوی کیا کہ 2013-14 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں سے 250 کروڑ کا چندہ لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 19, 2015 10:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گائے کا گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں سے بی جے پی نے 250 کروڑ روپئے کا چندہ لیا
لکھنؤـ: اتر پردیش میں بر سر اقتدارسماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج دعوی کیا کہ 2013-14 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں سے 250 کروڑ کا چندہ لیا۔

لکھنؤـ: اتر پردیش میں بر سر اقتدارسماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج دعوی کیا کہ 2013-14 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوشت برآمد کرنے والی کمپنیوں سے 250 کروڑ کا چندہ لیا۔


سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے یہاں کہا کہ مظفر نگر فسادات میں شامل بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی بھی گوشت برآمد کرنے والی کمپنی سے منسلک تھے۔ بهار اسمبلی انتخابات میں بھی گائے کے گوشت کو ایک ایشو بنایا گیا تھا اور فرقہ وارانہ زہر پھیلانے کی سازش کی گئی تھی جسے وہاں کے عوام نے مسترد کردیا۔


انهونے الزام لگایا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)گائے کے تئیں بناوٹی محبت کرتے ہیں اور گوشت برآمدکنندگان سے بلا عار چندہ وصول کرتے ہیں۔ ایس پی مانتی ہے کہ ریاست کی ترقی میں یہ کاروبار اہم کردار ادا کرتا ہے۔بی جے پی معاشرے کو تقسیم کرنے کے لئے گائے کا نام لیتی ہے جبکہ ایس پی حکومت گائے کے تحفظ کے لئے کوشش کر رہی ہے۔مرکزی حکومت کے پاس گائے کے تحفظ کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

First published: Dec 19, 2015 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading