سپریم کورٹ کےحکم کے بعد ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کا افتتاح ہوا: اکھلیش یادو
- News18 Hindi
- Last Updated: May 27, 2018 06:18 PM IST

اکھلیش یادو: فائل فوٹو
لکھنو: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے کے افتتاح کو لے کر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ وہیں وزیراعظم نریندر مودی کے روڈ شو پر اکھلیش نے کہا کہ گنا کسانوں کا بقایا اس سے نہیں ملنے والا ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ باغپت، میرٹھ، شاملی، مظفر نگر، بجنور کے لوگ جانتے ہیں کہ کتنا کسانوں کا گنے کا بقایا ہے؟ روڈ شو سے گنے کا جو بقایا پیسہ ہے، وہ تو ملنا نہیں ہے۔ میں تو سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کروں گا کہ سپریم کورٹ نے جب حکم دیا تب سڑک کا افتتاح ہوا ہے۔
اس سے قبل اکھلیش یادو نے یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای کے 12 ویں کے ٹاپرس کو لیپ ٹاپ دے کر اعزاز سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر اکھلیش نے یوپی کی بی جے پی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ہم یوپی کے ٹاپرس کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کررہے ہیں، لیکن جھوٹے وعدے کرنے والی بی جے پی حکومت کسانوں، نوجوانوں اور عام وعدے کرکے بھول گئی ہے۔ انہوں نے آگے مزید کہا کہ ہم بی جے پی کی حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں کہا تھاکہ یوپی بورڈ کے پاس سبھی طلبا کو بغیر کسی بھید بھاو کے لیپ ٹاپ اور مفت ڈیٹا دیں گے۔
دراصل باغپت میں اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی نے ایسٹر پیریفیرل ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے مودی حکومت کے تمام کاموں کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر بھی جم کر حملہ بولا۔ یہاں کھیل اسٹیڈیم میں منعقدہ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ غریبوں، دلتوں، پچھڑوں اور آدیواسیوں کے لئے جو بھی کام کیاجاتا ہے، کانگریس اور اس کے ساتھ چلنے والی پارٹیاں یا تو اس میں رخنہ اندازی کرتی ہیں یا اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔