ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد: اکھلیش نے کہا ضرورت پڑی تو سیٹوں کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی بی ایس پی کے ساتھ ان کی پارٹی کا اتحاد کسی بھی شرط پر جاری رہے گا۔

  • Share this:
ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد: اکھلیش نے کہا ضرورت پڑی تو سیٹوں کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار
اکھلیش یادو۔ فائل فوٹو

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی بی ایس پی کے ساتھ ان کی پارٹی کا اتحاد کسی بھی شرط پر جاری رہے گا۔ مین پوری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ اگر اتحاد کے لئے نشستوں کی تقسیم میں قربانی بھی دینی پڑے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔


اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ لڑائی طویل ہے۔ بی ایس پی کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ بی جے پی کی شکست طے ہو۔ اگر ضرورت پڑی تو سماج وادی لوگ قربانی دینے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے بی ایس پی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ایس پی کارکنوں کو ہدایت بھی دی۔


اس موقع پر اکھلیش کا سرکاری بنگلہ کو خالی کرنے کا درد بھی جھلکا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی جھگڑے کے وقت بی جے پی کے لوگ ہمیں اورنگزیب کہتے تھے۔ آج ہمارے ساتھ ہی نیتا جی کا مکان بھی خالی کرا دیا۔


 
First published: Jun 11, 2018 12:11 PM IST