ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنبھل میں ایس پی لیڈر اور اس کے بیٹے کا گولی مار کر قتل، ویڈیو وائرل

بتایا جاتا ہے کہ ایس پی لیڈر و قتل کے قصور وار کنبے کے درمیان پرانی رنجش ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 19, 2020 02:59 PM IST
  • Share this:
سنبھل میں ایس پی لیڈر اور اس کے بیٹے کا گولی مار کر قتل، ویڈیو وائرل
سنبھل میں ایس پی لیڈر اور اس کے بیٹے کا گولی مار کر قتل، ویڈیو وائرل

سنبھل۔ اترپردیش کے ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں ایک دبنگ کنبے کے اراکین نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر اور پردھان کے شوہر و بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ فتح پور شمشوئی گاؤں باشندہ ایس پی لیڈر چھوٹے لال دواکر کی بیوی کملیش دیواکر گاؤں کی پردھان ہیں۔ گاؤں کے باہر منریگا کے تحت سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ منگل کی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں چھوٹے لال دیواکر کا گاؤں کے ایک دبنگ کنبے کے اراکین سے تنازع ہو گیا۔


مقتول ایس پی لیڈر اور اس کا بیٹا( فائل فوٹو)۔


تنازع بڑھنے پر دبنگ کنبے کے اراکین نے ایس پی لیڈر چھوٹے لال دیواکر(45) اور اس کے بیٹے سنیل دیواکر(22) پر لگاتار کئی فائر کر دئیے جس سے چھوٹے لال اور سنیل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پولیس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ احتیاط کے طور پر گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ملزمین فرار ہیں۔



بتایا جاتا ہے کہ ایس پی لیڈر و قتل کے قصور وار کنبے کے درمیان پرانی رنجش ہے۔ سنیل دیواکر کی تقریبا 6مہینے قبل شادی ہوئی تھی۔ چھوٹے لال دیواکر علاقے میں ایس پی کے قدآور دلت لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ایس پی نے چھوٹے لال دیواکر کو چندوسی اسمبلی حلقے سے اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن کانگریس سے اتحاد کے بعد چندوسی سیٹ کانگریس کے حصے میں چلی گئی تھی جس کے بعد چھوٹے لال دیواکر الیکشن نہیں لڑ سکے تھے۔
First published: May 19, 2020 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading