شیو پال کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے جارہے ایس پی کے ممبر اسمبلی حاجی عرفان کی سڑک حادثے میں موت
بریلی : بدایوں میں بلاري کے ایس پی ممبر اسمبلی حاجی عرفان کی جمعرات کو سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس حادثے میں سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری رہ چکے کے پی یادو اور ممبر اسمبلی کے ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
- Pradesh18
- Last Updated: Mar 10, 2016 03:58 PM IST

بریلی : بدایوں میں بلاري کے ایس پی ممبر اسمبلی حاجی عرفان کی جمعرات کو سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس حادثے میں سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری رہ چکے کے پی یادو اور ممبر اسمبلی کے ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
بریلی : بدایوں میں بلاري کے ایس پی ممبر اسمبلی حاجی عرفان کی جمعرات کو سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس حادثے میں سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری رہ چکے کے پی یادو اور ممبر اسمبلی کے ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
ممبر اسمبلی کا بیٹا فہیم بھی اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگیا ، جس کا علاج بریلی کے اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ اس حادثے میں 5 دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ممبر اسمبلی اور کے پی یادو کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔
عرفان علی مرادآباد کے بلاري اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ واقعہ کے وقت وہ کابینی وزیر شیو پال یادو کے بیٹے آدتیہ یادو کی شادی میں شرکت کیلئے سیفئی جا رہے تھے۔ گاڑی میں ایم ایل اے کے ساتھ، ان کا بیٹا فہیم، پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری کے پی یادو اور سیکورٹی گارڈ موجود تھے۔
موقع پر موجود لوگوں نے بتایاکہ كچھلا کے پاس ان کی کار تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اسی دوران ڈرائیور کا بیلنس بگڑ گیا اور کار پلٹ گئی۔