ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عصمت دری کے واقعات پر غصہ ہوئیں جیا بچن، صحافی سے بولیں۔ کہیں میں آپ کو پکڑ کر مار نہ دوں

پارلیمنٹ احاطہ میں جمعرات کو جیا بچن خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم پر بات کر رہی تھیں۔

  • Share this:
عصمت دری کے واقعات پر غصہ ہوئیں جیا بچن، صحافی سے بولیں۔ کہیں میں آپ کو پکڑ کر مار نہ دوں
جیا بچن

نئی دہلی۔ ملک میں خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم پر سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ جیا بچن کافی ناراض اور غصے میں دکھائی دیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کہیں غصے میں میں آپ کو پکڑ کر مار نہ دوں۔ پارلیمنٹ احاطہ میں جمعرات کو وہ خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم پر بات کر رہی تھیں۔


اترپردیش کے اناؤ میں ملزمین کے ذریعہ عصمت دری متاثرہ کو زندہ جلانے کے معاملے پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جیا بچن نے کہا ’’ وہ تو ہوا... بہت ہی گندا ہوا۔ ساتھ ہی ساتھ جو چترکوٹ کے تھانے میں ہوا، اسے ہم پارلیمنٹ میں نہیں اٹھا سکتے۔ اس پر بات نہیں کر سکتے۔ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اگر ہم بہت سخت لفظ کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کو یہ نہیں بولنا چاہئے تھا۔ ابھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ کہیں غصے میں میں، آپ لوگ میرے سامنے کھڑے ہیں، آپ کو پکڑ کر نہ مار دوں‘‘۔


اس کے ساتھ ہی اترپردیش میں خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کے معاملے پر انہوں نے کہا ’’ ارے اترپردیش میں کہاں سیکورٹی ہے؟ کسی کی سیکورٹی نہیں ہے۔ ابھی آپ کو واقعات بتاؤں گی یوپی کی تو آپ چونک جائیں گے‘‘۔
First published: Dec 05, 2019 04:14 PM IST