ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سالگرہ کے موقع پر ملائم سنگھ نے کاٹا کیک: رحمان نے باندھا سماں

سیفئی۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ویسے تو آج اپنی زندگی کا 76 واں موسم بہار پار کریں گے لیکن اس سلسلے میں انہوں نے کل شام ہی کیک کاٹ لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 22, 2015 08:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سالگرہ کے موقع پر ملائم سنگھ نے کاٹا کیک: رحمان نے باندھا سماں
سیفئی۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ویسے تو آج اپنی زندگی کا 76 واں موسم بہار پار کریں گے لیکن اس سلسلے میں انہوں نے کل شام ہی کیک کاٹ لیا۔

سیفئی۔  سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ویسے تو آج اپنی زندگی کا 76 واں موسم بہار پار کریں گے لیکن اس سلسلے میں انہوں نے کل شام ہی کیک کاٹ لیا۔ کیک بھی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ چار منزل کا تھا۔


مسٹر یادو کی سالگرہ آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کی ’جے ہو‘ سے خاص ہو گیا۔ لیڈروں اور فلمی ستاروں کا ہجوم یہاں ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں موجود تھا ۔ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ پارٹی سے نکالے گئے اپنے پرانے دوست امر سنگھ کے ساتھ اسٹیڈیم میں پہنچے۔ چار منزلہ کیک اسٹیج پر رکھا تھا اور وہاں مسٹر یادو کے خاندان کے اراکین موجود تھے۔ ایم پی بہو ڈمپل نے پیر چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔


ان کی سالگرہ ’ماحولیاتی بیداری‘ کے دن کے طور پر منائی جا رہی ہے۔ ایس پی صدر کی گزشتہ سالگرہ محمد اعظم خان کےحلقہ رام پور میں منائی گئی تھی۔ حیرت انگیز طور پر مسٹر خان کل کی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

First published: Nov 22, 2015 08:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading