ہوم » نیوز » No Category

دہلی میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے سینئر پولیس افسر نامزد

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ گورنر این این ووہرا کا ریاست کے باہر تعلیم حاصل کررہے وادی کشمیر کے طلبہ کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھانے کے بعد دلی پولیس نے اسپیشل کمشنر پولیس (کرائم)تاج حسن کو نامزد کر کے انہیں دہلی میں تعلیم حاصل کررہے جموں وکشمیر کے طلبہ کو درپیش مسائل سے ذاتی طور پرنمٹنے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2016 10:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے سینئر پولیس افسر نامزد
نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ گورنر این این ووہرا کا ریاست کے باہر تعلیم حاصل کررہے وادی کشمیر کے طلبہ کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھانے کے بعد دلی پولیس نے اسپیشل کمشنر پولیس (کرائم)تاج حسن کو نامزد کر کے انہیں دہلی میں تعلیم حاصل کررہے جموں وکشمیر کے طلبہ کو درپیش مسائل سے ذاتی طور پرنمٹنے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

نئی دہلی : مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ گورنر این این ووہرا کا ریاست کے باہر تعلیم حاصل کررہے وادی کشمیر کے طلبہ کو بلاوجہ ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھانے کے بعد دلی پولیس نے اسپیشل کمشنر پولیس (کرائم)تاج حسن کو نامزد کر کے انہیں دہلی میں تعلیم حاصل کررہے جموں وکشمیر کے طلبہ کو درپیش مسائل سے ذاتی طور پرنمٹنے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور ڈی جی پیز کو جموں و کشمیر کے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

وزارت داخلہ نے متعلقہ چیف سکریٹریوں اور ڈی جی پیز کو ان کی ریاست میں نامزد پولیس افسر کی نشاندہی کرنے کیلئے کہا ہے ، جن سے بروقت کارروائی کے لئے شکایت کنندگان براہ راست رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔راج بھون کی جانب سے اس معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

First published: Mar 30, 2016 10:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading