ہوم » نیوز » No Category

مسلمانوں میں کم ہوتا جارہا ہے انسانی خدمت کا جذبہ

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات میں اسلام اور سماجی خدمت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سید احمد علی نے کی۔ خطبہ حسین ذوالقرنین نے پیش کیا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 18, 2016 07:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلمانوں میں کم ہوتا جارہا ہے انسانی خدمت کا جذبہ
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات میں اسلام اور سماجی خدمت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سید احمد علی نے کی۔ خطبہ حسین ذوالقرنین نے پیش کیا ۔

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات میں اسلام اور سماجی خدمت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سید احمد علی نے کی۔ خطبہ حسین ذوالقرنین نے پیش کیا ۔


خطبہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلمانوں میں انسانی خدمت کا جذبہ کم ہوتا جارہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان برادرانِ وطن کو دیکھیں ، جو انسانی خدمت کی مثال ہیں اور ان کے عمل کا بغور جائزہ لیں کہ آخر کیسے وہ یہ سب کرتے ہیں اور کیا ہم بھی وہ سب کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ خدمت خلق اسلام کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔


پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر سید احمد علی نے اسلام میں انسانی خدمت کی مثالیں پیش کیں اور بتایا کہ اسلام ایسا مذہب ہے ، جس کی بنیاد ہی انسانی خدمت پر ہے۔ وہیں شعبہ کے صدر پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کہا کہ شعبہ میں اس طرح کے پروگرام کا یہی مقصد ہے کہ ہمارے طلبہ بھی انسانی خدمت کے لئے تیاراور بیدار ہوں اور وہ پسماندہ علاقوں میں جاکر انسانی خدمت کریں۔

First published: Feb 18, 2016 07:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading