உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ وردھن نے شروع کیا 'کھیلو انڈیا' چیلنج، ویڈیو پوسٹ کر پوچھی 5 منٹ کھیلنے کی کہانی

    کھیلوں کے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور

    کھیلوں کے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور

    کھیلوں کے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کھیلو انڈیا مہم کو مضبوطی دینے کے لئے ہیش ٹیگ 5 منٹ اور چیلنج کی شروعات کی ہے

    • Share this:
      کھیلوں کے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے بدھ کو ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کھیلو انڈیا مہم کو مضبوطی دینے کے لئے ہیش ٹیگ 5 منٹ اور چیلنج کی شروعات کی ہے۔ مہم شروع کرنے کے دوران انہوں نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔

      اس ویڈیو میں راجیہ وردھن سنگھ راٹھور ٹیبل ٹینس کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ کھیلوں کے وزیر کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

      مرکزی وزیر نے لوگوں کو اس ویڈیو کے ذریعے پانچ منٹ کھیلنے کا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کھیل سے جڑی اپنی 5 منٹ کی کہانی بھی شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

      انہوں نے لکھا، 'ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی آواز بننا ہو گا۔ زور سے بولئے پانچ منٹ اور کھیلو انڈیا اور کھیلیں گے تو اور جیتیں گے۔ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور خود بھی کھلاڑی رہ چکے ہیں اور اولمپکس میں ملک کے لئے تمغے بھی لا چکے ہیں۔



      بتا دیں کہ راٹھور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے ملک کو فٹ رکھنے کے لئے’ ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘ جیسی مہم چلائی تھی۔
      First published: