ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والی امولیا لیونا کے سر پر رام سینا نے رکھا 10لاکھ کا انعام

ایک ویڈیو فوٹیج میں شری رام سینا کارکن سنجیو ماردی حکومت سے امولیا کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ورنہ وہ اسے جان سے مار دے گا۔

  • Share this:

دائیں بازو کی تنظیم سری رام سینا کے ایک کارکن نے امولیا لیونا کے قتل پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جس نے جمعرات کی شام یہاں ایک شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ریلی میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگایا تھا۔

ایک ویڈیو فوٹیج میں شری رام سینا کارکن سنجیو ماردی حکومت سے امولیا کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ورنہ وہ اسے جان سے مار دے گا۔

امولیا لیونا کے خلاف سنیچر کو بیلاری میں شری رام سینا کے ذریعے منعقد ایک احتجاجی ریلی میں ماردی کہہ رہا ہے، "ریاست اور مرکزی حکومت کو کسی بھی حالت میں لڑکی کو رہا نہیں کرنا چاہئے۔ اگر اسے چھوڑ دیاگیا تو ہم اسے جان سے ماردیں گے"۔ اس کا قتل کرنے والوں کو رام سینا کی طرف سے ہم 10 لاکھ کا انعام دیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلورو میں پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ بنگلورو کی اپار پیٹ پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ دوسری جانب ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اسٹیج پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بنگلورو کے فریڈم پارک میں ہوئی سی اے اے مخالف احتجاج میں اسدالدین اویسی کی موجودگی میں ہی امولیا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ تین سے چار بار لگایا۔ اس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔ خود اسدالدین اویسی کھڑے ہوئے ہوئے اور امولیا کے ہاتھ سے مائک چھیننے لگے۔ اویسی نے فوری طور پر اس حرکت کی مذمت کی اور واضح کیا کہ ان کا اور انکی پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اویسی نے اجلاس کے منتظمین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کو اسٹیج پر کیوں بلایا گیا۔

First published: Feb 23, 2020 09:54 AM IST