உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عید الاضحیٰ پر سری نگر میں پتھر بازی ، مظاہرین نے لگائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے

    سکیورٹی فورسز پر پتھر بازی کرتے مظاہرین۔

    سکیورٹی فورسز پر پتھر بازی کرتے مظاہرین۔

    کشمیر کے مختلف حصوں میں پتھر بازی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کولگام میں جنگجوؤں نے ایس پی او فیاض احمد کو گولی مارکر قتل کر دیا

    • Share this:
      بقرہ عید کے موقع پر بدھ کو جموں ۔ کشمیر کے سری نگر میں سکیورٹی فورسز مظاہرین ن کے درمیان تشدد جھڑپ کی خبر  ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں مقامی لوگوں نے پاکستان ا ور تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس  آئی ایس ) کی حمایت میں نعرے بازی کی۔  آئی ایس  آئی ایس کے جھنڈے بھی لہرائے۔ یہی نہیں مظاہرین نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوے جم کر پتھر بازی کی۔

      ملی جانکاری کے مطابق مقامی لوگوں جنگجوؤں نے کولگام میں ایک ایس پی او کو گولی مارکر قتل بھی کر دیا ہے ۔ جس کے بعد ماحول کشیدہ بن  گیا ہے۔
      نیوز ایجنسی اے این آئی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جو سری نگر کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مظاہری فوج کی ایک وین ( گاڑی) کو گھیر کر پتھراؤ کر رہے ہیں۔

      کشمیر کے مختلف حصوں میں پتھر بازی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کولگام میں جنگجوؤں نے ایس پی او فیاض احمد کو گولی مارکر قتل کر دیا ۔ ایس پی اوکو  اس وقت گولی ماری گئی جب وہ عید کی نماز ادا کرکے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔





      پتھربازوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ پولیس حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔







      بتادیں کہ بکرا عید کی وجہ سے ریاست میں سکیورٹی انتظام سخت کر دئے گئے ہیں۔ پھر بھی مظاہرین باز نہیں آ رہے ہیں۔
      First published: