ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سید علی شاہ گیلانی کے داماد سمیت 3 حریت لیڈروں کو این آئی اے نے حراست میں لیا

علیحدگی پسند لیڈروں سے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈ ملنے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2017 10:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سید علی شاہ گیلانی کے داماد سمیت 3 حریت لیڈروں کو این آئی اے نے حراست میں لیا
علیحدگی پسند لیڈروں سے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈ ملنے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

سرینگر :  جموں و کشمیر پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کی سخت گیر اکائی کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے رشتہ دار محمد الطاف شاہ کے علاوہ ایاز اکبر اور ایک دیگر معراج الدین كلوال کو آج صبح حراست کر لیا۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے علیحدگی پسند رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جانے کے فوری بعد پولیس نے علیحدگی پسند رہنماؤں کو حراست کر لیا۔ انہیں راج باغ تھانے میں رکھا گیا ہے اور کل پوچھ تاچھ کے لیے نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

این آئی اے کے ذریعہ  گرفتار کئے گئے علیحدگی پسند لیڈروں سے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈ ملنے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

First published: Jun 28, 2017 10:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading