உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایس ایس سی 2017 پیپر لیک معاملہ میں اہم ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا

     دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایس ایس سی پیپر لیک معاملے میں اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ہرپال نام کے اس شخص کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایس ایس سی پیپر لیک معاملے میں اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ہرپال نام کے اس شخص کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہرپال ہی اس پورے نیٹ ورک کو چلارہا تھا۔ اسی نے ایس ایس سی پیپر کو لیک کرنے میں رول ادا کیا تھا۔ ہرپال سیلس محکمہ میں یوڈی سی ہے۔

      واضح رہے کہ ایس ایس سی پیپر لیک معاملے میں ایک اور شخص گرفتار ہوا ہے۔ چنڈی گڑھ سے گرفتار وہ شخص ہرپال کا رشتے میں سالا ہے۔ یہ سگے متعلقین مل کر امتحان سینٹر پر طلبا کو تبدیل کرادیتے تھے، اس کے عوض امتحان میں سودا کرنے والے سے پیسہ لیتے تھے۔

      غورطلب ہے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقدہ سی جی ایل 2017 کے ٹیئر 2 کے امتحان کے سوال نامے اور جوابی کنجی لیک ہوگئے تھے۔ طلبا کا الزام ہے کہ سلیکشن کمیشن میں بدعنوانی کے سبب ہی اس طرح کی واقعات سامنے آرہی ہیں۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
      First published: