ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بہیجہ ناصراوربریرہ ناصرنےدسویں میں ممتاز نمبرات حاصل کرکے پرانی دہلی کا نام روشن کیا

سینٹ تھامس اسکول کی دو جڑواں بہنوں بہیجہ ناصر اور بریرہ ناصر نے سی بی ایس ای کے دسویں کے امتحانات میں ممتاز نمبرات حاصل کرکے اپنا، اپنے والدین اور اپنے اسکول کانام روشن کیا ہے۔

  • Share this:
بہیجہ ناصراوربریرہ ناصرنےدسویں میں ممتاز نمبرات حاصل کرکے پرانی دہلی کا نام روشن کیا
سینٹ تھامس اسکول کی دو جڑواں بہنوں بہیجہ ناصر اور بریرہ ناصر نے سی بی ایس ای کے دسویں کے امتحانات میں ممتاز نمبرات حاصل کرکے اپنا، اپنے والدین اور اپنے اسکول کانام روشن کیا ہے۔

نئی دہلی: سینٹ تھامس اسکول کی دو جڑواں بہنوں نے سی بی ایس ای کے دسویں کے امتحانات میں ممتاز نمبرات حاصل کرکے اپنا، اپنے والدین اور اپنے اسکول کانام روشن کیا ہے۔ یہ دونوں طالبہ جڑواں بہنیں ہیں اور ایک ہی اسکول اور ایک ہی کلاس کی طالبہ ہیں۔ بہیجہ ناصر اور بریرہ ناصر نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے پرانی دہلی کا نام روشن کیا دراصل یہ دونوں بچیاں پرانی دہلی کے کوچہ نہارخان میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔


بہیجہ ناصر کو دسویں میں 95 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں جبکہ بریرہ ناصر کو 93 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔  سینٹ تھامس اسکول، مندر مارگ  واقع  اسکول میں یہ دونوں بچیاں انتہائی ذہین بتائی جاتی ہیں۔ بہیجہ اور بریرہ دونوں ہائی اسکول میں سنسکرت کامضمون منتخب کیا تھا۔ دونوں کو سنسکرت میں 90-90 نمبرات حاصل کئے ہیں۔


بہیجہ ناصر نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ جس طرح کی کامیابی مجھے دسویں میں ملی ہے، وہی کامیابی مجھے آگے بھی ملے گی۔ جبکہ بریرہ ناصر سول سروسیز کی تیاری کے ساتھ آئی اے ایس بننا کا خواب رکھتی ہیں۔ دونوں بہنوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔ بچیوں کے والد فصیح الناصر عرف ببلی نے اپنی دونوں بچیوں کی نمایاں کامیابی پر خوشی کااظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ بہیجہ اور بریرہ کے والد کا تعلق سعادات دہلی اور خواجہ میر درد کے خانوادے سے ہے۔


فصیح الناصر عرف ببلی کوچہ نہار آر ڈبلیو اے کےصدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور علاقے کانام روشن کریں۔ فصیح الناصر نے یہ بھی کہا کہ میری دونوں بچیاں بہت محنتی ہیں اور پوری دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے میں مصروف رہتی ہیں، اس لئے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔
First published: Jun 01, 2018 10:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading