ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آج : کیا اروند کیجروال کرپائیں گے ہیٹ ٹرک

دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص کی گئیں۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج آج : کیا اروند کیجروال کرپائیں گے ہیٹ ٹرک
دہلی اسمبلی نشست کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں ، اسی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی قسمت آزمارہے ہیں

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔آج صبح 8 بجے شروع ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے لئے الیکشن کمیشن نے مکمل تیاری کرلی ہے۔ سخت سکیورٹی کے درمیان دہلی کے 21 مقامات پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ دلی کے انتخابی افسر رنبیرسنگھ نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوگی۔ گنتی مرکزوں پر دہ لی پولیس اور نیم فوجی اہلکارکئی سطحوں پر EVM مشینوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ دلی اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتے کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ای وی ایم سمیت گنتی کے سازوسامان پہلے ہی گنتی کے مراکز پر پہنچ چکے ہیں۔ہر گنتی کے مرکز میں کل 10 سے 14 ٹیبل لگائے جارہے ہیں۔



11 فروری کو سب سے پہلے بیلٹ پیپر کے ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے۔ پھر ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے۔ اکشردھام میں ای وی ایم کے لئے ایک اسٹورنگ روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ شاہدرہ ضلع آئی ٹی آئی نند نگری کے ایک اور اسٹورنگ روم بنایاگیاہے۔ جہاں ای وی ایم کومحفوظ رکھاگیاہے۔ کچھ علاقوں میں مناسب جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے نو تعمیر شدہ عمارتوں اور سرکاری اداروں میں ای وی ایم کو حفاظت انتظامات کے ساتھ رکھا گیاہے۔

دہلی کی 70 نشستوں کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 58 جنرل اور 12 ایس سی امیدواروں کے لئے مختص کی گئیں۔ نئی دہلی اسمبلی نشست کے لئے 26 امیدوار میدان میں ہیں ، اسی سیٹ سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ دہلی میں ، حکمران عام آدمی پارٹی ، بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے۔

وہیں دہلی انتخابات کے جاری کیے گئے ایکزٹ پول نتائج 2020 کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات میں ، عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بی جے پی کے درمیان راست مقابلہ ہے۔ تاہم ، اب ایگزٹ پول بھی آچکے ہیں اور لگ بھگ تمام ایگزٹ پولز میں ، عام آدمی پارٹی،اکثریت کے ساتھ حکومت بناتے نظر آتی ہے۔ کچھ ایگزٹ پول میں یہ اشارے بھی ملے تھے کہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی 2015 کے ریکارڈ کو دہرا سکتی ہے ۔جب اس نے اسمبلی میں 70 میں سے 67 سیٹیں جیت لیں۔
First published: Feb 11, 2020 12:04 AM IST