உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    State Capital Region: یو پی حکومت ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹ کی ایجنسی کیلئے جاری کرے گی عالمی ٹینڈر، جانیے تفصیلات

    اس کے لیے حکومت علیحدہ بجٹ مختص کر سکتی ہے۔

    اس کے لیے حکومت علیحدہ بجٹ مختص کر سکتی ہے۔

    Uttar Pradesh State Capital Region: یو پی اسٹیٹ کیپٹل ریجن کے لیے تشکیل دی جانے والی تین کمیٹیوں میں سے ریاستی سطح کی کمیٹی کو اسٹیٹ کیپٹل ریجن کی ترقی سے متعلق فیصلے کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ سی ایم یوگی کی منظوری کے بعد ان فیصلوں کو لاگو کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Delhi | Mumbai | Secunderabad | Lucknow
    • Share this:
      ریاستی دارالحکومت علاقہ (U.P.SCR) کے ایک سرکاری ترجمان نے اتوار کو یہ بات کہی ہے کہ ریاستی حکومت مجوزہ یو پی کی ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کرنے کے سلسلے میں ایک مناسب کمپنی کا انتخاب کرے گی، اس کے لیے جلد ہی ایک عالمی ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) نے جمعہ کو اپنی حکومت کے اس منصوبہ کا اعلان کیا کہ یو پی ایس سی آر کو لکھنؤ اور ملحقہ شہروں کو شامل کرتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کی طرز پر ریاستی دارالحکومت اور سیٹلائٹ ٹاؤنس کی ہمہ جہت ترقی کو فوقیت دی جائے گی۔

      یو پی اسٹیٹ کیپٹل ریجن کے لیے تشکیل دی جانے والی تین کمیٹیوں میں سے ریاستی سطح کی کمیٹی کو اسٹیٹ کیپٹل ریجن کی ترقی سے متعلق فیصلے کرنے کا کام سونپا جائے گا۔ سی ایم یوگی کی منظوری کے بعد ان فیصلوں کو لاگو کیا جائے گا۔ جب کہ دوسرے پینل کو فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی جائے گی جبکہ تیسرا پینل زمینی سطح پر شہری ترقی کو یقینی بنائے گا۔ اس کمیٹی کی سربراہی تین ڈویژنوں لکھنؤ، کانپور اور ایودھیا کے کمشنر کریں گے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ یو پی ایس سی آر کے اضلاع کی منصوبہ بند ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا جبکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نئے صنعتی علاقے تیار کیے جائیں گے۔ ریاستی دارالحکومت علاقہ کو مختلف شہروں سے ایس سی آر آنے والے مسافروں کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بہتر سڑکوں کے ساتھ باہم مربوط کیا جائے گا۔ اسٹیٹ کیپٹل ریجن میں انفراسٹرکچر، میٹرو سروس اور دیگر سہولیات کے لحاظ سے بھی یکساں ترقی ہوگی جس کا مقصد لوگوں کی سہولت اور راحت کو بڑھانا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Relationship:نئے لوگوں سے دوستی کرنے کیلئے ایسے شروع کریں بات چیت، ہر کوئی ہوجائے گا متاثر

      انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی آر اتر پردیش کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وزیر اعلیٰ یوگی کے ہدف کو حاصل کرنے میں بڑا رول ادا کرے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اضلاع میں یکساں طور پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ کسی ایک شہر پر کوئی بوجھ نہ پڑے اور جامع ترقی ہو۔ اس کے لیے حکومت علیحدہ بجٹ مختص کر سکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      Mohali fair: موہالی میلے میں ہر جگہ خوف ہی خوف! جوئرائیڈ ہوا تباہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد زخمی


      ترجمان نے کہا کہ حکومت جلد ہی عالمی ٹینڈر کے ذریعے بولی لگانے والوں کو مدعو کرے گی تاکہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق ریاستی دارالحکومت علاقے کی ڈی پی آر تیار کرنے کے لیے ایک ماہر ایجنسی کا انتخاب کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام یو پی ایس سی آر اضلاع میں عالمی معیار کی سہولیات کی تعمیر پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ ریاستی دارالحکومت کے علاقے میں سرمایہ کاری کی یکساں ترقی اور مساوی تقسیم ہو سکے۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: