ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

باغی ممبران اسمبلی نے دکھایا ہریش راوت کا اسٹنگ، 15 کروڑ روپئے کے لین دین کی بات

دہرادون۔ اتراکھنڈ کے سیاسی بحران میں اب سی ڈی اور اسٹنگ آپریشن کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Mar 26, 2016 01:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
باغی ممبران اسمبلی نے دکھایا ہریش راوت کا اسٹنگ، 15 کروڑ روپئے کے لین دین کی بات
دہرادون۔ اتراکھنڈ کے سیاسی بحران میں اب سی ڈی اور اسٹنگ آپریشن کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔

دہرادون۔ اتراکھنڈ کے سیاسی بحران میں اب سی ڈی اور اسٹنگ آپریشن کی بھی انٹری ہو گئی ہے۔ کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی نے آج وزیر اعلی ہریش راوت کا ایک اسٹنگ آپریشن جاری کیا جس میں ہریش راوت کو اپنی حکومت بچانے کے لئے پیسوں کے لین دین کی بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہریش راوت 5 کروڑ روپے خود سے اور 10 کروڑ روپے کسی ذریعے سے دلانے کی بات کہہ رہے ہیں۔


باغی ارکان اسمبلی کا دعوی ہے کہ یہ اسٹنگ آپریشن 23 مارچ کا ہے۔ اس اسٹنگ کو دکھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے باغی ممبران اسمبلی نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انہیں تحفظ دیا جائے۔


بتا دیں کہ اتراکھنڈ کانگریس کے 9 اراکین اسمبلی نے حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے جس کے بعد سے ہریش راوت حکومت مشکل میں پھنس گئی ہے۔ اسپیکر نے باغی ممبران اسمبلی کو دل بدل قانون کے تحت نوٹس دے کر پوچھا ہے کہ ان کی رکنیت منسوخ کیوں نہ کی جائے۔ اسپیکر کے نوٹس کے خلاف باغی ممبران اسمبلی کو ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی جس کے بعد اب باغی ممبران اسمبلی سپریم کورٹ کا رخ کرنے جا رہے ہیں۔ ہریش راوت کو اب 28 مارچ کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔

First published: Mar 26, 2016 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading