உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھی کی تباہی: شمال سے جنوب تک تباہی، 28 لوگوں کی موت،50سے زیادہ زخمی، دہلی میں 70 پروازیں منتقل

    آج اتوار کو آئی طوفانی آندھی اور بارش سے شمال سے جنوب تک  تباہی آگئی۔ آج ایک بار پھر28 لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے جبکہ دہلی میں 70 پروازیں منتقل کردی گئی ہیں۔

    آج اتوار کو آئی طوفانی آندھی اور بارش سے شمال سے جنوب تک تباہی آگئی۔ آج ایک بار پھر28 لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے جبکہ دہلی میں 70 پروازیں منتقل کردی گئی ہیں۔

    آج اتوار کو آئی طوفانی آندھی اور بارش سے شمال سے جنوب تک تباہی آگئی۔ آج ایک بار پھر28 لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے جبکہ دہلی میں 70 پروازیں منتقل کردی گئی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے کئی حصوں میں اتوار کی شام آئی تیز آندھی اور بارش کے سبب کم سے 24 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ یہاں آندھی کے سبب اترپردیش میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 34 لوگ زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پرددیش اور تلنگانہ میں آسمانی بجلی کی چپیٹ میں آکر 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ دہلی میں ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر 28 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ دہلی سے 70 پروازوں کو منتقل کردیا گیاہے۔

      دہلی اور اس کے آس پاس  کے علاقوں میں میں اتوار کی روز شام کو اچانک ہی موسم تبدیل ہوگیا۔ دوپہر میں چلچلاتی دھوپ کے بعد شام کو یہاں رات کی طرح تاریکی چھا گئی اور دھول بھری آندھی چلنے لگی۔  دہلی اور نوئیڈا میں جہاں تیز آندھیاں چلیں، وہیں گروگرام اور فریدآباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔

      محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ دہلی اور آس پاس کے علاقے میں 109 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی آندھی چل رہی تھی۔ حالانکہ اس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو تیز گرمی سے راحت ملی۔

      اتوار کو دن کی درجہ حرارت 40.60 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، جو شام کو گھٹ کر 30 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔

      https://twitter.com/ANI/status/995629498920914944

      اس درمیان دہلی میں ہوائی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ یہاں اترنے والی کئی فلائٹس کو منتقل کردیا گیاہے۔ وہں ہوائی جہازوں کی پرواز بھی روک دی گئی ہے۔ اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر خراب موسم کے سبب کم ازکم 70 فلائٹس کو منتقل کیا گیاہے۔ وہیں نوئیڈا ،دوارکا لائن پر میٹرو ٹرینوں کو بھی نصف گھنٹے کے لئے روکنا پڑا۔

      ایک افسر نے بتایا کہ دہلی میں موسم میں اچانک تبدیلی آنے کے سبب  ایئر پورٹ افسران نے کم ازکم 10 گھریلو پروزاوں کے راستے تبدیل کردیئے۔ وستارا کے شری نگر، دہلی پرواز کو امرتسر بھیج دیا ۔

      ہلی ٹریفک پولیس کو شہر کے الگ الگ مقامات پر پیڑ گرنے کی 21 اطلاعات ملی ہیں، جس کی وجہ سے کئ مقامات پر تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک جام رہا۔ وہیں دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن علاقے کے ملن اپارٹمنٹ میں منقعقدہ  وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے لئے لگے ایک پنڈال بھی اس آندھی میں اڑ گئے، جس کی وجہ سے پروگرام میں رکاوٹ بھی آئی۔ طوفان کے وقت تقریب میں اروند کجریوال کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین بھی موجود تھے۔ حالانکہ اسٹیج کے آس پاس کے حصے پر طوفان کااثر نہیں پڑا۔
      واضح رہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں شمالی ہندوستان کے کئی ریاستوں میں آئے طوفان اور آندھی کی وجہ سے 120 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ دراصل محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کو ہی الرٹ جاری کرکے کہا تھا کہ شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں دو دن سے دھول بھری آندھیوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کے ساتھ آندھی آسکتی ہے اور اس دوران دہلی این سی

      آئی آر، مشرقی اترپردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقے، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں 70-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔  اس سے قبل آئی آندھی اور بارش سے تقریباً 120 لوگوں کی اموات کی اطلاع ہے۔

       
      First published: