உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات

    عمر عبد اللہ ۔ فائل فوٹو

    ائیر فورس کی کارروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ کوئی چھوٹی کارروائی نہیں ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پار چھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق فضایئیہ نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گرد کیمپوں پر تقریبا 1000 کلو گرام کے بم برسائے ۔

    ائیر فورس کی کارروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ کوئی چھوٹی کارروائی نہیں ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری بیان کا انتظار کریں گے ۔



    ذرائع کے مطابق 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔
    First published: