ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اعظم گڑھ میں طالبہ نے ایس پی سے لگائی گہار، بولی۔ صاحب کبھی بھی لٹ سکتی ہے میری عزت

اعظم گڑھ ضلع کے روناپور تھانہ علاقہ کے سہسپور گاوں کی رہنے والی لڑکی کا الزام ہے کہ وہ غریب ہے اور شادی اور دیگر پروگراموں میں گانا گا کر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ لیکن ایک دبنگ میرے پیچھے پڑا ہے۔ اغوا کی کوشش بھی کر چکا ہے۔ کبھی بھی میری عزت لوٹ سکتا ہے۔

  • Share this:
اعظم گڑھ میں طالبہ نے ایس پی سے لگائی گہار، بولی۔ صاحب کبھی بھی لٹ سکتی ہے میری عزت
علامتی تصویر

اعظم گڑھ ۔ اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ (Azamgarh) میں ایک لڑکی نے پولیس سے دبنگ کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ لڑکی نے پولیس سے گہار لگاتے ہوئے کہا کہ صاحب غریب ہوں، شادی وغیرہ میں گیت گا کر گزر بسر کرتی ہوں۔ لیکن یہ بھی دبنگ کو راس نہیں آ رہا ہے۔ وہ میرے پیچھے پڑا ہے۔ اغوا کی کوشش بھی کر چکا ہے۔ کبھی بھی میری عزت لوٹ سکتا ہے۔ لیکن پولیس بات تک سننے کو تیار نہیں۔ یہ درد ہے پسماندہ ذات کی ایک لڑکی کا جو تھانے پر انصاف نہ ملنے کے بعد ایس پی دفتر پہنچی تھی۔ یہاں بھی اسے یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ مجبور ہو کر وہ گھر لوٹ گئی۔


بتا دیں کہ اعظم گڑھ ضلع کے روناپور تھانہ علاقہ کے سہسپور گاوں کی رہنے والی لڑکی کا الزام ہے کہ وہ غریب ہے اور شادی اور دیگر پروگراموں میں گانا گا کر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ کبھی کبھی پروگرام میں اسے ڈانس بھی کرنا پڑتا ہے۔ علاقے کے چھپیا گاوں میں ایک پروگرام کے دوران پچھلے دنوں اس نے ڈانس کیا۔ وہاں جوکہرا گاوں کا ایک دبنگ موجود تھا۔ پروگرام کے بعد سے ہی وہ اس کے پیچھے پڑ گیا۔ پہلے وہ الگ الگ نمبروں سے فون کر اس سے گندی باتیں کرتا تھا۔ جب اس نے موبائل نمبر بند کر دیا تو دبنگ اسے راستے میں روک کر پریشان کرنے لگا۔ دبنگ سے ڈر کر اس نے کوچنگ چھوڑ دی۔


علامتی تصویر


متاثرہ کے مطابق، 18 اگست 2020 کو شام تقریبا 5.30 بجے وہ بازار سے جا رہی تھی کہ شراب کی دکان کے سامنے مذکورہ نوجوان نے پہلے اپنی کار آگے پیچھے کر چھیڑخانی کی پھر اسے کھینچ کر کار میں بٹھانے کی کوشش کی۔ جب وہ دھکا دے کر بھاگی تو وہ اس کے پیچھے پڑ گیا۔ گیس ایجنسی میں بھاگ کر اس نے پیچھا چھڑایا۔ وہ بار بار کہتا ہے کہ تم ہماری ہو ہماری رہو گی۔ نوجوان اس کی عزت لوٹنا چاہتا ہے۔ اس سلسلہ میں اس نے کئی بار تھانے میں شکایت بھی کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ نوجوان کا حوصلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ اب وہ اغوا تک کی کوشش کرنے لگا ہے۔ متاثرہ نے اب ایس پی دفتر سے رابطہ کر کے کارروائی کی مانگ کی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 22, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading