لڑکیوں کی پرواز اور مستقبل کی تعمیر میں  تعلیمی اداروں کا کردار 

تعلیم کی فراہمی کے ساتھ اگر طلبا وطالبات کو صحیح تربیت بھی فراہم کی جائے اور ساتھ ہی ان کو وقتاً فوقتاً ضروری مشورے اور ہدایات بھی دی جاتی رہیں تو یقینی طور پر بہتر نتائج برامد کیے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور و ماہر تعلیم جناب پروفیسر سید وسیم اختر نے کیا۔

تعلیم کی فراہمی کے ساتھ اگر طلبا وطالبات کو صحیح تربیت بھی فراہم کی جائے اور ساتھ ہی ان کو وقتاً فوقتاً ضروری مشورے اور ہدایات بھی دی جاتی رہیں تو یقینی طور پر بہتر نتائج برامد کیے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور و ماہر تعلیم جناب پروفیسر سید وسیم اختر نے کیا۔

تعلیم کی فراہمی کے ساتھ اگر طلبا وطالبات کو صحیح تربیت بھی فراہم کی جائے اور ساتھ ہی ان کو وقتاً فوقتاً ضروری مشورے اور ہدایات بھی دی جاتی رہیں تو یقینی طور پر بہتر نتائج برامد کیے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور و ماہر تعلیم جناب پروفیسر سید وسیم اختر نے کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
جب اپنے ادارے کے طلبا و طالبات زندگی میں کوئی اہم مقام اور منصب حاصل کرتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خدا نے ہماری محنت و مشقت کا صلہ عطا کردیا ہے۔ الحمد اللہ آج وہ مقام آچکا ہے جب انٹیگرل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات زندگی کے ہر شعبے میں اہم مقام حاصل کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم اور یونیورسٹی کے بانی و چانسلر جناب پروفیسر سید وسیم اختر نے کیا ، واضح رہے کہ “دی المنائی ویلفئر ایسو سی ایشن آف انٹیگرل یونیورسٹی “ کی جانب سے یونیورسٹی کی سابق طالبہ سلطنت پروین کو یو پی پی ایس سی۲۰۲۲ میں اہم کامیابی ملنے پر یونیورسٹی میں اعزازیہ پیش کیا گیا تھا۔

اس اہم اور مبارک موقع پر پروفیسر سید وسیم اختر نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی اور اپنی دُعاؤں سے بھی نوازا۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اس اعزازی و استقبالیہ تقریب میں سلطنت پروین کے بارے میں موجود طلبا وطالبات کو ضروری جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ۲۰۱۶ میں بی ٹیک انٹیگرل یونیورسٹی سے کیا تھا اور یہاں رہتے ہوئے اپنے مستقبل کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے یو پی پی ایس سی کی تیاری بھی کی تھی ، انٹرایکشن پروگرام کے دوران سلطنت پروین نے انٹیگرل یونیورسٹی کے چانسلر ، پروچانسلر ، وائس چانسلر ، رجسٹرار اور سبھی اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی اس کامیابی میں بنیادی کردار ماں باپ کی دُعاؤں اور یونیورسٹی کی تعلیم و تربیت نے ادا کیا ہے اور وہ اس ادارے اور یہاں گزارے ہوئے ایک ایک پل کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گی ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں انٹیگرل یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول یہاں کے تعلیمی نظام اور پاکیزہ اور محفوظ فضا کے تعلق سے پوری دنیا میں ایک مثبت اور قابل ستائش میسج گیا ہے جس کے نتیجے میں اب صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے طلبا و طالبات یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے راغب ہورہے ہیں اہم بات یہ ہے کہ طلبا کے ساتھ ساتھ والدین بھی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ انٹیگرل یونیورسٹی کی سب سے بڑی خصوصیت یہاں کا تحفظانہ اور پاکیزہ ماحول ہے جس میں رہ کر بچے نہ صرف محفوظ رہتے ہیں بلکہ اپنے مستقبل کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے انہیں وہ تمام وسائل اوع مراعات بھی مہیا ہو جاتی ہیں جو ان کا مستقبل بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

ایم پی پی ایس سی اردو امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک

وزیر اعظم مودی نے تروواننت پورم-کاسرگوڈ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی



ایک اہم اور خاص بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے چانسلر اور پرو چانسلر کے ساتھ، تمام ذمہ داران اور اساتذہ نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ اس ادارے کو صرف ملک کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا ایسا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا جس پر رشک اور فخر کیا جاسکے اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ضمن میں مسلسل عملی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں اگر اسی طرح سب نے مل کر اس مشن کو جاری رکھا تو صرف سید وسیم اختر کا ہی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے خواب پورے ہوجائیں گے جو تعلیمی بنیاد پر اس ملک کو جنت بناکر دنیا کے سامنے ایک نظیر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔
Published by:Sana Naeem
First published: