سبودھ جیوسوال کو سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر (New CBI Director) مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کی صدارت میں پیر کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے نئےنئے ڈائریکٹر کے انتخاب کے لئے اعلی سطحی میٹنگ سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار جیسوال، ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کمار راجیش چندرا اورمرکزی وزارت داخلہ میں خصوصی سکریٹری وی ایس کے کامودی کے نام کی فہرست تیار کی تھی۔ اس فیصلے کے بعد منگل کو جیسوال کو اس پر کی ذمے داری دی گئی ہے۔
جیسوال 1985 بیچ کے آئی پی ایس کے افسر ہیں اور وہ سابق مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ وہ فی الحال سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ جیسوال 1985 بیچ کے مہاراشٹر کیڈر کے افسر ہیں۔ وہ ممبئی پولیس کمشنر اور مہاراشٹر ڈی جی پی کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
ریاست کی ادھو حکومت سے اختلافات کے بعد جیسوال مرکزی ڈیپوٹیشن پر دہلی گئے تھے۔ جیسسوال ممبئی سی پی کے پہلے مرکزی ڈیپوٹیشن تھے۔
جیسوال RAW میں رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تیلگی گھوٹالہ کیس سے متعلق تحقیقات میں بھی شامل تھے۔ جیسوال 2006 کے ممبئی سیریل دھماکوں کی تحقیقات میں بھی شامل تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔