உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سبرامنیم سوامی کا اسد الدین اویسی پر نشانہ ، دہشت گرد تنظیموں میں مسلمانوں کی تعداد بھی بتائیں ایم آئی ایم لیڈر

    سبرامنیم سوامی ۔ بی جے پی لیڈر ۔ فائل فوٹو

    سبرامنیم سوامی ۔ بی جے پی لیڈر ۔ فائل فوٹو

    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اےآئی ایم آئی ایم)کے صدر اسد الدین اویسی ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما سبرامنیم سوامی اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اےآئی ایم آئی ایم)کے صدر اسد الدین اویسی ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔ اس بار دونوں کے درمیان، الفاظ کی جنگ جموں و کشمیر میں فوج کے سنجوان کیمپ پر دہشت گردی کے خلاف شروع ہوئی ہے۔
      مسٹر اویسسی نے یہ بیان دیا تھا کہ سنجوان حملے میں شہید ہونے والوں میں چھ مسلمان ہیں ۔ اس پر کل فوج کی طرف سے بالوسطہ طور پر کہا گیا تھا کہ شہید کیا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اب مسٹر سوامی نے اویسی پر حملہ کیا ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے آج ٹویٹ کرکے کہا، ’’فوج میں شہید مسلم جوانوں کی گنتی اویسی کر سکتے ہیں، لیکن کیا وہ فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد تنظیموں میں شامل مسلمانوں کی گنتی بھی کرسکتے ہیں‘‘۔
      First published: