ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سبرامنیم سوامی کا رگھورام راجن پر پھر تیکھا حملہ ، راجن کی پالیسیاں زراعت اور چھوٹی صنعت مخالف

نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن پر حملہ بولا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 27, 2016 10:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سبرامنیم سوامی کا رگھورام راجن پر پھر تیکھا حملہ ، راجن کی پالیسیاں زراعت اور چھوٹی صنعت مخالف
نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن پر حملہ بولا ہے ۔

نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھورام راجن پر حملہ بولا ہے ۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ راجن کی پالیسیاں زراعت مخالف ہیں اور اس کی وجہ سے چھوٹی صنعتیں برباد ہورہی ہیں ۔ اس موقع پر سوامی نے پھر سے ایودھیا کا راگ چھیڑا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال ايودھيا میں رام مندر کی تعمیر اور نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس رہنماؤں کو سزا دلانے کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔

مسٹر سوامی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کئے جانے کے موقع پر بھارتیہ کسان ابھیان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسان معاشرے کے لیے بھی کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی یا نیشنل ہیرالڈ معاملے میں اپنا موقف کمزور نہیں ہونے دیں گے ۔اس کے علاوہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اسی سال شروع ہو جائے۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر سوامی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوا ہے جس پر دہلی کی ایک نچلی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔ وہ رام مندر کا مسئلہ بھی وقتاً فوقتاً اٹھاتے رہے ہیں اور حال میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ سپریم کورٹ میں اس ایشوز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو تاکہ جلد سے جلد معاملے کا تصفیہ ہو جائے۔

First published: May 27, 2016 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading