الہ آباد : بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرا منیم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ رام جنم بھومی اور بابری مسجد معاملہ کا حل تین مہینے میں نکل آئے گا ۔ الہ آباد میں ایک سیمینار میں سبرامنیم سوامی نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو پورے ملک لئے نہایت ضروری قرار دیا ۔
انڈیا پولیٹکل سینٹر نام کی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہ سیمینار میں سبر امنیم سوامی نے رام مندر کی تعمیر سمیت مسلمانوں سے وابستہ تمام متنازع معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ سبرا منیم سوامی نے دعویٰ کیا کہ رام مندر پر ہندوؤں کا حق ہے اور اس کا فیصلہ ہندوؤں کے حق میں تین مہینے میں سپریم کورٹ سے ہو جائے گا ۔ یکسا ں سول کوڈ کے معاملہ میں سوامی نے مسلمانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ بہت ضروری ہے ۔
خیال رہے کہ پروگرام میں ایک مخصوص طر ز فکر کی تحت ہی تقریر کی گئی ، جس میں رام مندر، یکساں سول کوڈ اور دہشت گردی کے معاملہ میں مسلمانوں اوراسلام کو نشانہ بنایا گیا ۔ یو پی میں ہونے والےاسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس طرح کے پروگرام کو ایک سیاسی حکمت عملی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔