உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رگھو رام راجن کے بعد اب سبرامنیم سوامی نے نجیب جنگ پر سادھا نشانہ ، لگایا یہ سنگین الزام

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

    نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نشانہ سادھتے ہوئے آج ان پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سے رہنمائی لیتے ہیں۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر نشانہ سادھتے ہوئے آج ان پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سے رہنمائی لیتے ہیں۔ انہوں نے جنگ پر یہ حملہ اس وقت کیا جب وہ بی جے پی لیڈر مہیش گری کے دھرنے میں ان کے ساتھ کچھ دیر وہاں بیٹھنے کے لئے گئے۔ گری وزیر اعلی اروند کیجریوال سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ این ڈی ایم سی افسر ایم ایم خان کے قتل سے انہیں جوڑنے کا الزام لگانے کے لئے معافی مانگیں ۔
      صدر پرنب مکھرجی کو لکھے ایک خط میں سوامی نے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کو نشانہ بناتے ہوئے دعوی ہے کیا کہ ان کے پاس ایسی معلومات ہیں ، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر بی جے پی کو شرمسار کرنے کے لئے کانگریس کی شہ پر کیجریوال کو اکسا رہے ہیں ، جبکہ عوامی طور پر اپنی ساکھ بنائے رکھنے کے لئے وہ عآپ لیڈر کی مخالفت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
      سوامی نے صحافیوں سے کہا کہ جنگ کے پاس احمد پٹیل کا چکر لگانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے۔ انہیں گری جیسے ممبر پارلیمنٹ سے بات کرنی چاہئے اور انہیں کیجریوال کو دستاویزات دینے یا معافی مانگنے کا حکم دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو کیجریوال کو یہ واضح بتا دینا چاہیے کہ اگر انہوں نے گری کے خلاف اپنے الزامات کو ثابت نہیں کیا یا معافی نہیں مانگی ، تو وہ مرکز سے کیجریوال حکومت کو برخاست کرنے کی سفارش کر دیں گے۔ بی جے پی لیڈر سوامی نے کہا کہ وہ کیجریوال کے پیچھے اسی طرح لگ جائیں گے ، جس طرح وہ ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن کے پیچھے لگے تھے۔
      First published: