உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سبرامنیم سوامی کا نیا دھماکہ ، کہا : محبوبہ مفتی کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات

    بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک اور دھماکہ خیز بیان دیا ہے۔ اس مرتبہ ان کے نشانے پر جموں کشمیر وزیر اعلی محبوبہ مفتی ہیں ۔ سوامی نے کہا کہ پارٹی کو کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کردینا چاہئے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک اور دھماکہ خیز بیان دیا ہے۔ اس مرتبہ ان کے نشانے پر جموں کشمیر وزیر اعلی محبوبہ مفتی ہیں ۔ سوامی نے کہا کہ پارٹی کو کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کردینا چاہئے۔ اس اتحاد کو سوامی نے محض ایک تجربہ قرار دیا۔
      آئی بی این 7 کے خاص شو ہاٹ سیٹ میں بھوپیندر چوبے سے بات چیت کرتے ہوئے سوامی نے جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سوامی نے محبوبہ مفتی پر براہ راست الزام لگایا کہ ریاست کی وزیر اعلی کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں ۔ لہذا حالات سدھر نہیں رہے ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دے۔
      خیال رہے کہ آج ہی ایک 30 ارکان کی کل جماعتی ٹیم وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں جموں کشمیر گئی ہے۔ امن بحالی کی کوششوں کے تحت یہ ٹیم حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہاں کے مقامی نمائندوں سے بات چیت کرے گی۔ ایسے میں سوامی کا یہ بیان اپوزیشن کو حکومت پر حملے کا ایک اور موقع دے سکتا ہے۔
      First published: